ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کے مور مال میں ڈاکہ۔۔۔ مسلح لٹیرے 2.7لاکھ کی نقدی کے ساتھ فرار

اڈپی کے مور مال میں ڈاکہ۔۔۔ مسلح لٹیرے 2.7لاکھ کی نقدی کے ساتھ فرار

Mon, 13 Mar 2017 21:32:04    S.O. News Service

اڈپی 13؍مارچ (ایس او نیوز) صبح کی اولین ساعتوں میں جبکہ مور مال کے ملازمین ابھی سوپر مارکیٹ کھولی ہی تھی اور چیزوں کو اپنی جگہ پر صحیح ڈھنگ سے جمانے میں مصروف تھے کہ دو بائک سوار مسلح لٹیرے مال میں داخل ہونے اور لوٹ مچانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

کہتے ہیں کہ اندازاً۳۰ اور ۳۵ سال کی عمر کے دو نوجوان ہیلمیٹ پہنے ہوئے مال میں داخل ہوئے اور تلوار اور خنجر کی نوک پرملازمین کو کیش ڈراور کھولنے کا حکم دیا۔ سنیچر اوراتوار کو بینک کی چھٹی کی وجہ سے اس وقت کافی نقدی موجود تھی۔ لٹیروں نے کیش سے 2.7لاکھ روپے نقد اور ڈھیر سارے کوپنس پر ہاتھ صاف کیا اور چلتے بنے۔ مال کے منیجر نے ابتدا میں مزاحمت کی تو لٹیروں نے اس پر حملہ کردیا جس سے اس کے کان پر زخم آئے ہیں۔

یہ مال چونکہ منی پال کی سڑک پر شیرور مٹھ کی عمارت کے تہہ خانے(بیسمنٹ) میں موجود ہے اور عین صبح کا وقت ہونے کی وجہ سے عوام کی نظروں میں آئے بغیر لٹیروں نے پورے اطمینان سے اپنی کارروائی انجام دی۔شبہ کیا جارہا ہے کہ اس لوٹ کے پیچھے کسی اندرونی معلومات رکھنے والے شخص کا ہاتھ ہے۔تعجب خیز بات یہ ہے کہ مال میں سی سی کیمرے موجود نہیں ہیں اور نائٹ واچ مین بھی تعینات نہیں ہے۔منی پال پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: